چالاراں روڈ گندا نالہ سے چار روز قبل غائب ہونے والی 50سالہ خاتون کی لاش برآمد

چالاراں روڈ گندا نالہ سے چار روز قبل غائب ہونے والی 50سالہ خاتون کی لاش برآمد

  




لاہور(کرائم سیل )چالاراں روڈ گندا نالہ سے چار روز قبل غائب ہونے والی 50سالہ خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی ۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے جمع کر وادیا۔ پولیس کے مطابق لاش پرانی ہونے اور گندگی میں رہنے کی وجہ سے بری طرح خراب ہو گئی پولیس نے مشابہت ہونے پر صدر میں مقیم جاوید عباس کو فون کیا جس نے موقع پر پہنچ کر اپنی والدہ کی شناخت ان کے کپڑوں سے کر لی ۔

گھر والوں کے اصرارپر پولیس پوسٹ ماٹم کے بغیر قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دی ۔

مزید : علاقائی


loading...