نشئی بھائی کی نوسربازی، مخالفین نے بھائی کو تھانے کی یاترا کراد ی

نشئی بھائی کی نوسربازی، مخالفین نے بھائی کو تھانے کی یاترا کراد ی

  




لاہور(کرائم سیل)کرے کوئی اور بھرے کوئی،بھائی کی جانب سے ادھار کی رقم واپس نہ کرنے پر مخالفین نے دوسرے بھائی کے خلاف تھانہ میں درخواست دے دی۔نمائندہ\" پاکستان\" سے گفتگو کرتے ہوئے تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ بند روڈ دروغہ والہ سراج پورہ بازارکے رہائشی افتخار احمد اور اس کے دوست محمد فیاض نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ایک بھائی محمد سرفراز کو عاق کیا ہوا ہے جبکہ وہ نشہ کا عادی ہے اور کئی افراد سے ادھار لیتا رہتا ہے جو کہ تھانہ باغبانپورہ میں اس کے خلاف درخواستیں دیتے ہوئے ہمارے نام بھی اس میں شامل کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ہر روز تھانہ کے چکر لگانا پڑتے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے پولیس حکام معاملے کا نوٹس لیں۔

مزید : علاقائی