بھاٹی گیٹ اور گلشن راوی کے علاقوں میں دو افراد کی لاشیں برآمد
لاہور( کر ائم سیل)بھاٹی گیٹ اور گلشن راوی کے علاقوں میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں جمع، گلشن راوی ڈبل سڑکاں کے قریب ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا حلیہ سے نشئی معلوم ہوتا ہے۔ بھاٹی گیٹ کے علاقے میں چالیس سالہ شخص کی لاش ملی ہے، شناخت نہیں ہوسکی شبہ ہے کہ وہ ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہوا اسکے سر پر چوٹ کا نشان بھی موجود ہے۔