جوہر ٹاﺅن ‘8روز سے لاپتہ نوجوان کا تا حال سراغ نہ لگایا جا سکا

جوہر ٹاﺅن ‘8روز سے لاپتہ نوجوان کا تا حال سراغ نہ لگایا جا سکا
جوہر ٹاﺅن ‘8روز سے لاپتہ نوجوان کا تا حال سراغ نہ لگایا جا سکا

  



لاہور(بلال چودھری)زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا،تھانہ جوہر ٹاﺅن کی حدود سے 8روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کو تا حال سراغ نہ لگایا جا سکا۔ ننکانہ صاحب کا رہائشی 22سالہ محمد وقاص لاہور میں شوکت خانم ہسپتال کے ساتھ واقع نشیمن اقبال گیٹ پر واقع شیر ربانی مٹن شاپ پر کام کرتا تھا اور وہیں پر رہائش پذیر تھا۔مغوی کے بھائی محمد ارشد اور دوست محمد صفدر نے نمائندہ" پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تلاش کے بعد تھانہ جوہر ٹاﺅن میں اس حوالے سے درخواست دی اور اپنے مخالفین محمد اعظم اور محمد خالد پر شک ظاہر کیا جن سے ہمارا کاروباری اختلاف چل رہا تھا لیکن پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...