مخالفین کا کمسن بچے پر تشدد،کارروائی کرنے پر قتل کی دھمکیاں

مخالفین کا کمسن بچے پر تشدد،کارروائی کرنے پر قتل کی دھمکیاں
 مخالفین کا کمسن بچے پر تشدد،کارروائی کرنے پر قتل کی دھمکیاں

  




لاہور(کرائم سیل)نامعلوم افراد کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیوں اور بیٹے پر تشدد کے بعد پولیس کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر وحدت روڈ کا رہائشی فریاد لے کر روزنامہ \"پاکستان\" کے دفتر میں آ گیا۔نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے خرم خالد چٹھہ نے بتایا کہ اس کی چند افراد سے مخالفت ہے جنہوں نے نامعلوم افراد کی مدد سے اس کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے آزمانا شروع کر دیئے ہیں ۔اس نے بتایا کہ چند روز قبل اس کے بیٹے محب خالد کو چند افراد نے سکول سے واپسی پر پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا اسی طرح سے اس کے گھر پر بھی مسلح افراد ایک بار حملہ کر چکے ہیں دشمنوں سے بچنے کے لیے اس نے تھانہ مسلم ٹاؤن میں درخواست بھی دے رکھی ہے لیکن پولیس کی جانب سے اسے تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔ پولیس حکام سے اپیل ہے کہ اس کی دادرسی کی جائے۔اس معاملے میں تھانہ مسلم ٹاؤن میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ معاملے کی انکوائری کی جا رہی ہے اور جلدکارروائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی


loading...