نشتر کا لونی ، سعودی پلٹ شخص نے بےروزگاری سے تنگ آ کر خود کشی کر لی

نشتر کا لونی ، سعودی پلٹ شخص نے بےروزگاری سے تنگ آ کر خود کشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                  لاہور( بلال چودھری)تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ میں 4بچوں کے سعودیہ پلٹ باپ نے بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کر لی ۔ گلیکسو ٹاﺅن فیروز پور روڈ کا رہائشی40سالہ محمد شاہد سعودیہ میں اپنے کاروبار کو ختم کر کے مستقل طور پر پاکستان آ گیا تھا۔ شاہد 4بچوں کا باپ تھا اور سعودیہ میں وہ گاڑیوں کا کاروبار کرتا تھا لیکن سعودی حکومت کی جانب سے ملک بدر کیے جانے کے بعد وہ پاکستان آ گیا جہاں کاروبار کرنے کے حوالے سے اسے مشکلات کا سامنا تھا۔جس کی وجہ سے اس نے کچھ راز قبل خود کو بلیڈ مار کر زخمی کر لیا تھا۔گزشتہ روز کاروباری حالات سے ہی دلبرداشتہ ہو کر صبح سویرے 4بجے کے قریب اس نے اپنے ریوالورکوجو کہ اس نے 18سال پہلے لیا تھا اپنی کنپٹی پر رکھ کر گولی مار لی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔گھر والوں نے اسے فوری طور پر جنرل ہسپتال میں منتقل کیا جہاں 2گھنٹے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔شاہد سلیم کے جاں بحق ہونے کے بعد پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دا جبکہ پولیس جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لیے گئے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ضروری کارروائی مکمل کر کے متوفی کی نعش کو ورثا کے سپرد کر دیا گیا جسے بعد ازاں آبائی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

 

مزید :

علاقائی -