ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

  



لاہور( کرائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، علی ویو گارڈن کے رہا ئشی نذر حسین کے گھر سے تین ڈاکو20لاکھ شمالی چھاؤنی صوبیدارکالونی کے رہا ئشی رضوان کے گھر سے تین ڈاکو ساڑھے آٹھ لاکھ،فیصل ٹاؤن سی بلاک 502کے رہا ئشی اسد اللہ کے گھر سے 6لاکھ ساندہ کے رہائشی زاہد علی کے گھرسے3ڈاکو ساڑھے چار لاکھ ، مغلپورہ کے رہائشی عدنان کے گھر سے دو ڈاکو ساڑھے تین لاکھ۔ہربنس پورہ گوالہ کالونی کے رہائشی رفیق کے گھر سے اڑھائی لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیاگیا ۔گارڈن ٹاؤن کلمہ چوک کے قریب خالد اور متین سے دو ڈاکو 6لاکھ80ہزار،ڈیفنس اے زیڈ بلاک پارک کے قریب منیر حسین سے 5لاکھ،غالب مارکیٹ کے بلاک چوک میں احمد بخش سے 70ہزار،شاہدرہ بیگم کوٹ میں عامر سے 55ہزار،جوہر ٹاؤن میاں پلازہ کے سامنے افضل سے 67ہزارساندہ کے علاقہ میں مین روڈ پر واقع شادی ہال کے قریب عمران سے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے 35ہزار ۔ہنجروال کے علاقہ رائیونڈ روڈ پر ڈاکوؤں نے عبدالرشیدسے 92ہزار ۔سول لائن وارث روڈ پر مقامی اخبار کے رپورٹر کامران مغل سے نوکیا آشا مو بائل اور 6ہزار نقدی ،شفیق آباد کے مالی پورہ بند روڈ پر زاہد سے18ہزار ۔اسی علاقہ میں واقع گنجوں والی گھاٹی کے عقب میں زاہد کاقیمتی موبائل فون اور پرس ۔غازی آباد کے علاقہ تاج پورہ سکیم کے فیض سے 17ہزار روپے اور موبائل اوراقبال ٹاؤن کے نیلم بلاک میں آصف سے37ہزار روپے اور موبائل چھین لیا جبکہ گوالمنڈی سے مزمل اقبال ٹاؤن سے شہزاد مو چی گیٹ سے راشد ہنجروال سے منور ساندہ سے شرافت شفیق آباد سے منیرکی مو ٹر سا ئیکلیں اور گلشن اقبال سے پرویز مزنگ سے ستار اور راوی روڈ سے رمضان کی گا ڑیاں چوری ہوئیں۔

مزید : علاقائی