جان پر کھیل کر ڈکیتی ناکام بنا دی

جان پر کھیل کر ڈکیتی ناکام بنا دی
جان پر کھیل کر ڈکیتی ناکام بنا دی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گرین ٹاﺅن میں تعینات پٹرولنگ وارڈن عظمت نے جان کی پرواہ کیے بغیر ڈاکوﺅں کو پکڑ کاپولیس کے حوالے کر دیا اس کی اس بہادری اور شجاعت پر چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب چیمہ نے وارڈن عظمت کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی او نے کہا کہ گرین ٹاو¿ن سیکٹر میں تعینات پٹرولنگ آفیسر عظمت 250-CC بائیک پر پٹرولنگ کر رہا تھا کہ اسی دوران محمد اسماعیل نامی شخص نے آکر اطلاع دی کہ دو ڈاکو میرا موبائل فون چھین کر فرار ہورہے ہیں۔ پٹرولنگ آفیسر عظمت نے اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے ان ڈاکوو¿ں کا تعاقب کیا اور کچھ فاصلے پر جا کردیگر ٹریفک وارڈنزکی مدد سے موٹر سائیکل سوار ڈاکوو¿ں کو ہٹ کر کے گرا دیا۔ملزمان مدثر ظفر اور عبداللہ بٹ کو چوری کے مال سمیت پکڑکر تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کے حوالے کر دیا۔بہترین ڈیوٹی کرنے اور اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر ڈاکوو¿ں کو پکڑنے پر ٹریفک وارڈن عظمت کو نقد انعام اور CC-3 سرٹیفکیٹ دیا جا ئے گا۔

مزید : لاہور


loading...