سرتاج عزیز کا بان کی مون کو فون ، ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فائرنگ پر احتجاج کیا

سرتاج عزیز کا بان کی مون کو فون ، ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فائرنگ پر احتجاج ...
سرتاج عزیز کا بان کی مون کو فون ، ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فائرنگ پر احتجاج کیا

  



 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو ٹیلی فون کر کے ان سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری کی صورتحال پر تبادلہ خیال کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت کو اشتعال انگیز اقدامات سے روکا جائے ۔ بان کی مون نے لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ، ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید : اسلام آباد /Headlines


loading...