حب ساکران روڈ پر پولٹری فارم کے قریب سے 9 افراد کی لاشیں برآمد

حب ساکران روڈ پر پولٹری فارم کے قریب سے 9 افراد کی لاشیں برآمد
حب ساکران روڈ پر پولٹری فارم کے قریب سے 9 افراد کی لاشیں برآمد

  



حب(مانیٹرنگ ڈیسک ) ساکران روڈ پر پولٹری فارم کے قریب سے 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں اغوا کے بعد قتل کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کچھ مسلح ملزمان بلوچستان کے علاقے حب میں ساکران روڈ پر واقع پولٹری فارم میں داخل ہوئے اور 11 مزدوروں کو اغوا کر کے لے گئے اور پھر ان میں سے نو کو  قتل کر کے ان کی لاشیں سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے جب کہ ایک شخص معجزانہ طور پر بچ گیا جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ساتوں افراد پولٹری فارم میں ملازمت کرتے تھے اور ان کا تعلق پنجاب کے علاقے رحیم یار خان اور مظفر گڑھ سے تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کے ترجمان جان بلیدی نے 7 مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی اس واقعے میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...