پی پی جلسہ، لیڈی سیکیورٹی دستے نے ’قذافی‘ کی یادتازہ کردی

پی پی جلسہ، لیڈی سیکیورٹی دستے نے ’قذافی‘ کی یادتازہ کردی
پی پی جلسہ، لیڈی سیکیورٹی دستے نے ’قذافی‘ کی یادتازہ کردی

  



کراچی (ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے جلسے میں کالے رنگ کے کوٹ  پینٹ میں ملبوس چاک و چوبند محافظ خواتین لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں اور لیبیاء کے سابق حکمران معمر قذافی کی یادتازہ کردی۔ پیپلزپارٹی کے جلسے میں کچھ  دبنگ اور کچھ نازک اندام کالا کوٹ، کالی پینٹ چاک و چوبند اور مستعد خواتین کا سپیشل سکواڈ پنڈال میں داخل ہوا تو سب کی توجہ اس طرف ہوگئی۔ خواتین کا سپیشل سیکیورٹی سکواڈ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنماﺅں کی حفاظت کیلئے تھا۔یاد رہے کہ لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کی حفاظت پر بھی ایسی ہی خواتین کا دستہ مامور ہوتا تھااور وہ خواتین کے دستے پر ہی زیادہ اعتماد کرتے تھے۔

مزید : کراچی


loading...