جاوید ہاشمی کو ”اہم عہدہ “ دیئے جانےکا امکان

جاوید ہاشمی کو ”اہم عہدہ “ دیئے جانےکا امکان
جاوید ہاشمی کو ”اہم عہدہ “ دیئے جانےکا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف چھوڑ کر آزاد حیثیت میں ملتان سے ضمنی الیکشن لڑنے والے مخدوم جاوید ہاشمی کو گورنر پنجاب بنائے جانے کی بازگشت سنائی دی جانے لگی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردومبدل کے ساتھ پنجاب کی گورنر شپ کی تبدیلی بھی جلد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ”باغی“ سیاسی رہنما جاوید ہاشمی کو پنجاب کا نیا گورنر بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کی جس میں یہ اشارہ دیا گیا کہ جاوید ہاشمی کو مناسب وقت پر چودھری سرور کی جگہ پنجاب کا نیا گورنر بنایا جاسکتا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -