بھارتی فوج کی ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا

بھارتی فوج کی ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا
بھارتی فوج کی ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے اور چناب رینجرز نے بھی اس کا بھرپورجواب دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے قریب پکھلیاں سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس پر چناب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا گیا۔ بھارتی فائرنگ اور گولہ باری میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے بھارتی فوج ورکنگ باﺅنڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور پاک فوج اور رینجرز بھی اس کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔