شوہر نے غیر ت کے نام پر کلہاڑی کے وار سے بیوی کو زخمی، مبینہ آشنا کو قتل کردیا

شوہر نے غیر ت کے نام پر کلہاڑی کے وار سے بیوی کو زخمی، مبینہ آشنا کو قتل کردیا
شوہر نے غیر ت کے نام پر کلہاڑی کے وار سے بیوی کو زخمی، مبینہ آشنا کو قتل کردیا

  



چارسدہ (ویب ڈیسک) مندنی میں غیرت کے نام پر شوہر نے کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے اپنی بیوی کو زخمی جبکہ اس کے مبینہ آشنا کو قتل کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بہرام ڈھیری میں ملزم غیرت خان نے غیرت کے نام پر کلہاڑی سے پے درپے وار کرکے اپنی بیوی ناہیدہ اور اس کے ساتھی امتیاز کو شدید زخمی کردیا ۔ دونوں زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم امتیاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مندنی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

مزید : جرم و انصاف


loading...