امریکی طلبہ نے پانی میں بارودی مواد تلاش کرنیوالا روبوٹ بنالیا

امریکی طلبہ نے پانی میں بارودی مواد تلاش کرنیوالا روبوٹ بنالیا
امریکی طلبہ نے پانی میں بارودی مواد تلاش کرنیوالا روبوٹ بنالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نیوجرسی کے طلبا نے ایسا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو پانی کی تہہ میں بارودی مواد کا پتہ لگاسکے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے سونپی گئی ذمے داری نبھاتے ہوئے امریکی طلبا نے یہ روبوٹ تیار کیا جو پانی کے اندر نہ پھٹنے والے بارودی مواد کا پتہ لگانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ ایک 95 میٹر لمبے ریسرچ ٹینک میں اس روبوٹ کا کامیاب تجربہ کیا گیا، یہ روبوٹ کمپیوٹر کنٹرولڈ ہے۔ روبوٹ میں عمدہ قسم کے کیمرے اور سینسرز لگے ہیں جو بارودی مواد کی شناخت کرسکتے ہیں اور نہ پھٹنے والے بارودی مواد کا سدباب کرسکتے ہیں۔