ہندوستانی بیوپاری نے بیل 7 کروڑ میں بیچنے سے انکار کر دیا

ہندوستانی بیوپاری نے بیل 7 کروڑ میں بیچنے سے انکار کر دیا
ہندوستانی بیوپاری نے بیل 7 کروڑ میں بیچنے سے انکار کر دیا

  



میرٹھ (ویب ڈیسک) ہندوستان میں ایک شخص نے 1400 کلو وزن کے حامل اپنے بیل کو 7 کروڑ کی بھاری رقم میں بیچنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز بکاﺅ نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یووراج نامی یہ بیل میرٹھ کے آل انڈیا کیٹل شو میں پیش ہوا جہاں دس رکنی جیوری نے بیل کو چیمپئن قرار دیا۔ اس موقع پر بیل کے وزن اور خوبصورتی سے متاثر ہوکر لوگوں نے اس کی قیمت لگانی شروع کردی اور اس دوران ایک شخص نے 7 کروڑ تک کی بولی لگادی لیکن مالک نے بیل فروخت کرنے سے انکار کردیا۔ یووراج کے مالک کرم ویر سنگھ نے کہا کہ مجھے پیسوں کی ضرورت نہیں، میں نے اسے بچوں کی طرح پالا ہے۔ میں اس سے ہر سال 50 لاکھ روپے تک کمالیتا ہوں، زندگی میں ہر چیز پیسوں کیلئے نہیں ہوتی۔ اس لمبے تڑنگے بیل کی اونچائی 5 فٹ 9 انچ اور لمبائی 14 فٹ تک ہے اور مالک کا کہنا ہے کہ وہ اس کی روزانہ دودھ اور پھلوں سے تواضع کرتا ہے۔ کرم ویر نے کہا کہ یووراج روز 20 لیٹر دودھ پیتا، 5 کلو سیب اور 15 کلو اعلیٰ معیار کا چارہ بھی کھاتا ہے، بیل کو روز چار کلومیٹر چلایا جاتا ہے۔ یہ بیل دنیا کی مشہور ”مرا“ نسل کا ہے اور اس کی ہندوستانی مارکیٹ میں شدید ڈیمانڈ ہے، افزائش نسل کیلئے اس نسل کے بیلوں کو بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...