پولیس مقابلے ، فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے

پولیس مقابلے ، فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے
 پولیس مقابلے ، فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد میں پولیس مقابلے اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک اورایک بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے میں ملوک ہوٹل کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔دوسرے شخص کی ہلاکت کا واقعہ واٹر پمپ سٹاپ کے قریب پیش آیا۔ لیاری کے علاقے میں نیازی چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، میڑول میں فائرنگ سے ایک بچہ بھی زخمی ہواجسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ملزم مارا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فیصل 15 افراد کے قتل میں ممکنہ طور پر ملوث تھاجو ٹارگٹ کلر کے طور پر کام کرتا تھا۔ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے ایک پستول بھی ملی ہے۔

مزید : کراچی