گیس لیکج سے دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے

گیس لیکج سے دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے
 گیس لیکج سے دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے

  



پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور کے علاقے متھرا میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے دوبچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق متھرا کے علاقے کھنڈر خیل میں منور شاہ نامی شخص اپنے دو پوتوں کے ساتھ سویا ہوا تھا کہ کمرے میں موجود گیس سلنڈر کے لیک ہونے کے باعث کمرے میں گیس بھرگئی جس سے دادا اور اس کے دونوں پوتے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے ۔ افسوس ناک واقعے پر علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی ہے۔

مزید : پشاور