جاپان نے50 سال بعد اپنا پہلا کمرشل مسافر طیارہ تیار کر لیا

جاپان نے50 سال بعد اپنا پہلا کمرشل مسافر طیارہ تیار کر لیا
جاپان نے50 سال بعد اپنا پہلا کمرشل مسافر طیارہ تیار کر لیا

  



 ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک )جاپان نے50 سال بعد قومی سطح پر اپنا پہلا کمرشل مسافر طیارہ تیار کر لیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو جاپانی کمپنیوں کے اشتراک سے تیار کردہ ایم آرجے ریجنل جیٹ چار کروڑ دو لاکھ امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے جس میں 100 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ہلکے وزن اور کم ایندھن استعمال کرنے کی صلاحیت کا حامل یہ ہوائی جہاز 2015ءکی دوسری سہ ماہی میں 2500 گھنٹے کی تجرباتی اڑان کا آغاز کرے گا۔ کمپنی نے ایم آر جے ریجنل جیٹ سلسلے کے تین ہوائی جہاز تیار کئے ہیں جن کے لیے اسے مختلف ممالک سے 191 آڈرز بھی موصول ہو چکے ہیں۔پہلے ہوائی جہاز کی ترسیل 2017 ءمیں متوقع ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...