حج : دس سال سے کم عمربچوں پر پابندی لگائے جانے کا امکان

حج : دس سال سے کم عمربچوں پر پابندی لگائے جانے کا امکان
حج : دس سال سے کم عمربچوں پر پابندی لگائے جانے کا امکان

  



 مکہ المکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی حکام نے آئندہ حج میں دس سال سے کم عمر کے بچوں پر پابندی لگا نے پر غور شروع کر دیا ہے ۔

 سعودی میڈیا کے مطابق اس ضمن میں سعودی وزارت حج اور حج انتظامیہ کے سربراہان کے درمیان ایک اجلاس ہوا ہے، ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ تونہیں ہوا تا ہم حج کے دوران بہت زیادہ بھیڑ ، گرمی ، اور دیگر مشقتوں کی وجہ سے بچوں کو صحت کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے ، اسلئے دس سال سے کم عمر کے بچے حج میں لانے پر پابندی لگانے پر سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جا رہا ہے۔ اس بار دیکھا گیا کہ ہزاروں والدین اپنے چھوٹے بچوں کو شیطان کو کنکریاں مارنے کے لئے بھی ساتھ لائے اور انہوں نے اپنے ہاتھوں سے کنکریاں ماریں۔ مقامات مقدسہ پر بھی ہزاروں چھوٹے بچوں کو دیکھا گیا اور ایک اندازے کے مطابق ان میں سے کافی بچے علیل بھی ہوئے۔ 10 سال سے کم عمر کے بچوں پر پابندی کی تجویز اب اعلیٰ علما کی کونسل کو غور کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...