بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے گھر بسا لیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ دیا مرزا ہفتے کو پیا گھر سدھار گئیں، انہوں نے اپنے بزنس پارٹنر ساحل سنگھا کے ساتھ شادی کی ہے،جس کی تقریب نئی دہلی میں ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی شادی کی چار روزہ تقریبات اپنے اختتام کو پہنچی گئیں۔ دیا نے اپنے سنگیت اور مہندی کی تقریبات کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کی ہیں۔ سابق مس ایشیا کی شادی کی تقریب نئی دہلی کے ہوٹل میں ہوئی جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ ساحل سنگھا دیا مرزا کے بزنس پارٹنر بھی ہیں اور دونوں کی دوستی پانچ سال پرانی ہے۔