سوشل میڈیا پر پوسٹ بےروزگار کرسکتی ہے: تحقیق

سوشل میڈیا پر پوسٹ بےروزگار کرسکتی ہے: تحقیق
سوشل میڈیا پر پوسٹ بےروزگار کرسکتی ہے: تحقیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) سماجی رابوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر تصاویر اور پوسٹ کرنےکی عادت آپ کو دوست جیتنے میں تو مدد دے سکتی ہے مگر اس کی قیمت ملازمت سے ہاتھ دھونے کی صورت میں بھی چکانا پڑسکتی ہے۔ امریکی تحقیق کے مطابق آج کے عہد میں بیشتر کمپنیاں کسی کو ملازمت دیتے ہوئے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کا جائزہ بھی لیتی ہیں جبکہ یہ ملازمت ملنے کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ منشیات کا استعمال کسی بھی پوسٹ پر اعتراف ملازمتی کےلئے سب سے بدترین ثابت ہوتا ہے اور انکو فارغ کئے جانے کا خطرہ بھی سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح جنسی پوسٹس کو بھی 70 فیصد کمپنیاں کسی طرح بھی پسند نہیں کرتیں اور یہ اس ملازم کےخلاف جاتی ہیں۔ اسلحے کا استعمال کرتی تصاویر 50 فیصد سے زائد ملازمین پر بھاری پڑسکتا ہے۔ مذہب سے بیزاری یا اسی طرح کی پوسٹ 66 فیصد کمپنیوں کو بالکل پسند نہیں جبکہ 44 فیصد پریشانی کی صورت میں کسی نشے کے استعمال کےخلاف ہیں۔ 66 فیصد منیجرز یا ہیو من ریسورس سٹاف فیس بک یا ٹوئٹر پوسٹس میں خراب سپیلنگ اور گرائمر کو ہضم کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

مزید :

تفریح -