بلاول کی اردوتقریر، اندرونی کہانی سامنے آگئی

بلاول کی اردوتقریر، اندرونی کہانی سامنے آگئی
بلاول کی اردوتقریر، اندرونی کہانی سامنے آگئی

  



کراچی (خصوصی رپورٹ) پیپلزپارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو کوعملی سیاست میں لانے کاباقاعدہ اعلان کردیااور اس سلسلے میں باغ جناح میں باقاعدہ جلسہ بھی کیاگیاجہاں بلاول زرداری کی تقریرتوجہ کا مرکز تھی۔ بلاول کی تقریر کی لکھائی اورربط کے تسلسل پر کئی آراءسامنے آئیں ، جلسے میں تقریر سے پہلے بلاول نے تقریر کی ریہرسل کی اوروہاں موجود پیپلزپارٹی کی قیادت نے تقریر کو سراہاتاہم شریک چیئرمین اور بلاول کے والد آصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ تقریرجذباتی اندازمیں کریں اوربلاول کی کمزور اردوکی وجہ سے سلیس زبان میں کیاگیا۔

سوشل میڈیا پر موجود سٹیج کی طرف سے بنائی جانیوالی ایک تصویر سے انکشاف ہواکہ بلاول جو تقریر پڑھ رہے تھے اسے مکمل طورپر سمجھنے سے قاصر تھے کیونکہ ا±ن کے سامنے دو عددسکرین نصب کی گئیں جن پر رومن اردو میں لکھی تقریر چل رہی تھی اور بلاول کا کام صرف ان سکرینز کو پڑھنا تھا۔ ذرائع نے بتایاکہ انگریزی زبان میں لکھی ’اردو‘ تقریرکو مدنظر رکھ کر بلاول جذبات یا افسردگی کالہجہ اختیار کرتے تھے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے آخری ایام میں ایسی اطلاعات بھی ملتی رہی ہیں کہ ایوان صدر میں باقاعدہ ایک ا±ستاذ بلاول کو اردو سکھانے آیاکرتے تھے۔

مزید : قومی