چند گھنٹے گھر سے باہر رہنے پر بھائی نے بہن قتل کردی

چند گھنٹے گھر سے باہر رہنے پر بھائی نے بہن قتل کردی
چند گھنٹے گھر سے باہر رہنے پر بھائی نے بہن قتل کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) مریدکے میں گھر کی دہلیز پار کرنے والی نوجوان بہن کو بھائی نے مبینہ طور پر سر کے بال مونڈھ کر گولیاں مار کر قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق مریدکے کی نواحی آبادی رچا ٹاﺅن میں 22 سالہ نورین اچانک گھر سے غائب ہوگئی جسے گھر والے یہ سمجھے کہ وہ کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہے نورین جب چند گھنٹوں بعد گھر لوٹی تو اس کے بھائی عدنان نے مبینہ طور پر غصہ میں آکر اسکے سر کے بال مونڈ دئیے اور پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔ لڑکی کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔پولیس نے مرید کے تحصیل ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

مزید :

شیخوپورہ -