ایرانی سرحدی محافظوں کا تو کندی میں عوام کو چھ گھنٹے یرغمال بنانے کا انکشاف

ایرانی سرحدی محافظوں کا تو کندی میں عوام کو چھ گھنٹے یرغمال بنانے کا انکشاف
ایرانی سرحدی محافظوں کا تو کندی میں عوام کو چھ گھنٹے یرغمال بنانے کا انکشاف

  



کوئٹہ، اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایرانی سرحدی محافظوں کا تو کندی میں عوام کو چھ گھنٹے یرغمال بنانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل ایرانی سرحدی محافظ نوکنڈی کے علاقے میں داخل ہوگئے اور انہوں نے علاقہ مکینوں کو چھ گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا تاہم اس کے بعد وہ واپس چلے گئے ۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی سرحدی فورسز کی جانب سے سرحد کی خلاف ورزی کا معاملہ ایرانی دفتر خارجہ کے سامنے اٹھایا جائے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان جان محمد بلیدی نے کہا کہ ایران گزشتہ تین روز سے پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرکے عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ بلیدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر ایرانی دفتر خارجہ کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔

مزید : قومی


loading...