تربیتی طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا

تربیتی طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا
تربیتی طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا

  



پشاور(ویب ڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ داﺅدزئی میں تربیتی طیارہ پائلٹ سے بے قابوہوکر بجلی کی ہائی پاور ٹرانسمیشن تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں طیارہ کے شیشے اور بجلی کی 11 ہزار وولٹ کی تاریں ٹوٹ گئیں ۔ طیارے میں موجود پائلٹ محفوظ رہے اور انہوں نے طیارے کو دوبارہ ہوا میں بلند کرکے بحفاظت لیا ۔بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے صوبائی دارلحکومت کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

مزید : پشاور