شامی قصبے کوبانی میں داعش جنگجوﺅں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

شامی قصبے کوبانی میں داعش جنگجوﺅں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
 شامی قصبے کوبانی میں داعش جنگجوﺅں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

  



دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک )شام کی کرد ملیشیا نے امریکا کے اتحادی ممالک کی فضائیہ کی مدد سے ترکی سے ملحق قصبے ”کوبانی“ میں داعش جنگجوو¿ں کا تازہ حملہ ناکام بنادیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش کے جنگجوﺅں نے اپنے خلاف لڑنے والی کرد ملیشیا کو ملنے والی رسد کا واحد راستہ بند کرنے کےلئے شدید گولہ باری کی اس دوران کئی گولے ترکی کی سرحد میں بھی گرے۔ امریکی فضائی حملوں اور کرد ملیشیا کی زمینی مزاحمت کے باعث داعش جنگجوﺅں کا یہ حملہ ناکام بنادیا گیا۔

دوسری جانب کوبانی میں مزاحمت کرنے والی ملیشیا کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ اتحادیوں کی فضائی کارروائیوں سے داعش شدت پسندوں کی پیش قدمی سست پڑ گئی ہے لیکن ان کے خلاف فضائی طاقت کا استعمال ناکافی ہے۔ کرد جنگجوﺅں کو مزید اسلحہ اور گولہ بارود درکارہے تاکہ زمینی محاذ پر بھی ان کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جاسکے کیونکہ دفاع کرنے والوں تک اسلحہ اور بارود کی فراہمی تک اس علاقے کو نہیں بچایا جاسکتا ہے ۔

واضح رہے کہ دولت اسلامیہ عراق اور شام کے مختلف حصوں پر قبضہ کرنے کے بعد گزشتہ 4 ہفتوں سے اس شہر کا کنٹرول بھی سنبھالنے کے لئے کوشاں ہے جبکہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے گزشتہ دو روز سے داعش جنگجوﺅں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...