عوامی تحریک کے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل، قافلوں کی آمد جاری

عوامی تحریک کے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل، قافلوں کی آمد جاری
عوامی تحریک کے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل، قافلوں کی آمد جاری

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مینار پاکستان میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور پنجاب بھر سے شرکا کے قافلے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان کے تاریخی میدان میں عوامی تحریک کے جلسہ عام کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، جلسے سے ڈاکٹر طاہرالقادری، چوہدری شجاعت حسین ، علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا، غلام مصطفی کھر، اقلیتی رہنما جے سالک اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ جلسے کا سٹیج مینار پاکستان کے چبوترے پر بنایا گیا ہے جس پر 140فٹ لمبا اور 50 فٹ چوڑا پینا فلکس آویزاں کیا گیا ہے۔

 عوامی تحریک کی انتظامیہ نے شرکاءکےلئے پنڈال میں 80 ہزار کرسیاں لگانے کا دعوی کیا ہے۔ جلسے میں خواتین اور مردوں کےلئے بیٹھنے کے الگ الگ انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلسے کے شرکا کے لئے 5 راستے رکھے گئے ہیں، گراﺅنڈ میں چار بڑی سکرینیں اور 500 سے زائد بڑے ساﺅنڈ سسٹم لگائے گئے ہیں تاکہ جلسے کے شرکا مقررین کو دیکھ اور سن سکیں، جلسے میں روشنی کےلئے 6 ہزار چھوٹی بڑی لائٹس لگائی گئی ہیں اور اسکے علاوہ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کےلئے 3 ہزار 500 پولیس اہلکار اور عوامی تحریک کے 4 ہزار رضاکار تعینات کئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے عوامی تحریک کے جلسے کے دوران میٹرو بس سروس بند کردی ہے۔

مزید : لاہور


loading...