برطانیہ میں تنخواہیں نہ بڑھنے پر ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

برطانیہ میں تنخواہیں نہ بڑھنے پر ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا
برطانیہ میں تنخواہیں نہ بڑھنے پر ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

  



 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ میں تنخواہیں نہ بڑھنے پر ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ ہزاروں ملازمین اپنا مسئلہ حکمرانوں تک پہنچانے کے لیے لندن کی سڑکوں پر نکل آئے اور پر امن احتجاج کیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کی سڑکوں پر مارچ کرتے ہزاروں ملازمین اپنی تنخواہیں بڑھانے کےلیے نہایت سنجیدہ ہیں۔ اساتذہ ، نرسیں ، سول ملازمین ، ریلوے ورکرز اور بہت سے نجی اداروں کے ملازمین اس مظاہرے میں شامل تھے جن کی نمائندگی کرتے یونین رہنما نے کہا کہ معاشی ابتری کے ذمہ دار کم تنخواہ والے ملازمین نہیںہیں تو پھر وہ کیوں خمیازہ بھگتیں۔ماہرین کے مطابق برطانیہ میں کٹوتی یا کفایت شعاری کے باعث کافی عرصے سے ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھائی گئیں جس پر عوام میں غم و غصہ بڑھ رہاہے۔

مزید : بین الاقوامی