میکسیکو میں کریمنل گینگ کا سرغنہ ، مددگار درجنوں پولیس اہلکاروں سمیت گرفتار ہوگیا

میکسیکو میں کریمنل گینگ کا سرغنہ ، مددگار درجنوں پولیس اہلکاروں سمیت گرفتار ...
میکسیکو میں کریمنل گینگ کا سرغنہ ، مددگار درجنوں پولیس اہلکاروں سمیت گرفتار ہوگیا

  



 میکسیکو سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک )میکسیکو میں ایک مجرم گینگ کا سرغنہ پکڑا گیا ہے ، جس پر 43 لا پتہ طالب علموں کو قتل کرنےکا الزام ہے، گینگ سے روابط رکھنے والے درجنوں پولیس اہلکاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 عالمی میڈیا کے مطابق حکام نے اس مجرم گروپ کے لیڈر سیڈرونیو کازا روبائس سلگاڑو ہتھیاروں اور گاڑیوں سمیت پکڑ لیا ہے، اس سرغنے نے مبینہ طور پر پولیس کے ساتھ مل کر لا پتہ ہونے والے 43 سٹوڈنٹس کو مار ڈالا ہے۔ یہ طلبا 26 ستمبر کو پولیس اور نقاب پوش افراد سے جھگڑا ہونے کے بعد غائب ہو گئے تھے۔ ان کے لا پتہ ہونے کے بعد پورے میکسیکو میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اورہزاروں افراد نے مظاہرے شروع کر دئیے تھے۔ اس کے بعد انتظامیہ نے اس کریمنل گینگ کا ساتھ دینے کی پاداش میں درجنوں اہلکار پکڑ لئے ہیں اوران سے پوچھ گچھ شروع کر د ی گئی ہے۔ یاد رہے کہ میکسیکو کا شمار شمالی امریکا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں منشیات کا کاروبار بڑے وسیع پیمانے پر ہوتا ہے۔2007ءمیں سابقہ دور حکومت میں منشیات کی جنگ شروع ہوئی تھی جو اب تک ایک لاکھ جانیں لے چکی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...