محرم الحرام کی آمد ، بلوچستان میں 15 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے

محرم الحرام کی آمد ، بلوچستان میں 15 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے
محرم الحرام کی آمد ، بلوچستان میں 15 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے

  



 کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ سمیت بلوچستان میں محرم الحرام کے لیے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے لیے ایف سی ،پولیس کے 10 ہزار ہلکار جبکہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے 5 ہزار رضا کار بھی نگرانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث محرم الحرام میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے گزشتہ تین ماہ کے دوران تفتان، ہزارہ ٹاﺅن اور دیگر علاقوں میں خود کش بم دھماکوں کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی حکومت نے امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے حکومت نے وفاق سے محرم الحرام کے دوران ایف سی کی مزید 33 پلاٹون کی بھی خدمات حاصل کی ہیں۔ شہر کے حساس علاقوں میں ایف سی اور پولیس کے 10 ہزار اہلکاروں سمیت پاک فوج کی دو بٹالین بھی ہائی الرٹ رہیں گی، اس کے علاوہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے 5000 رضاکار بھی امام بارگاہوں اور جلوسوں کی حفاظت پر مامور ہونگے۔ شہر کی سیکیورٹی کی نگرانی 32 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔ ان انتظامات پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماﺅں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سیکیورٹی پلان کے مطابق کوئٹہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی بھی کڑی نگرانی کی جائیگی اور اس کے علاوہ رہائشی اور تجارتی علاقوں میں لوگوں کے کوائف بھی اکٹھا کرنا شروع کر دیئے گئے ہیں۔

مزید : کوئٹہ


loading...