خیبر ایجنسی آپریشن ،باڑہ شیخان بالامیں کرفیو نافذ
خیبر ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ میں آپریشن کے باعث اس سے ملحقہ پشاور کے علاقہ باڑہ شیخان بالا میں بھی کرفیو نافذ ہے جس سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق باڑہ سے متصل پشاور کے علاقہ باڑہ شیخان بالامیں کرفیو نافذ ہے۔علاقہ کے تعلیمی ادارے 4 دن سے بند ہیں جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں صرف چند گھنٹے کرفیو میں نرمی کی جاتی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی باڑہ سے پشاورممکنہ داخلے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کے تحت کرفیو نافذ کیا گیا ہے تاہم مقامی افراد کو دن کے وقت نقل و حمل کی اجازت دی جاتی ہے۔