ریکوڈک کیس:عالمی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

ریکوڈک کیس:عالمی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا
ریکوڈک کیس:عالمی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

  



پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی ثالثی عدالت میں بلوچستان ریکوڈک کیس کی سماعت مکمل کرلی گئی ، فیصلہ تین سے چھ ماہ میں سنایا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت میں زیر سماعت ریکو ڈک کیس میں فریقین نے بحث پر اپنے دلائل مکمل کرلئے ہیں جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو تین سے چھ ماہ تک سنایا جائے گا۔

بلوچستان میں سونے کے ذخائر کی تلاش کرنے والی کینیڈا اور چلی کی ایک مشترکہ کمپنی ٹیتھیان کاپر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 2013ءمیں ریکوڈک معاہدے کو کالعدم قراردیئے جانے کے بعد عالمی عدالت میں پاکستان پرہرجانے کادعویٰ کیاتھا۔

کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالماک بلوچ قانونی ومائننگ ماہرین کے ہمراہ پیرس میں موجودتھے۔

مزید : کوئٹہ