طاہرالقادری مینارپاکستان جانے والا روٹ تبدیل کریں:ضلعی انتظامیہ

طاہرالقادری مینارپاکستان جانے والا روٹ تبدیل کریں:ضلعی انتظامیہ
طاہرالقادری مینارپاکستان جانے والا روٹ تبدیل کریں:ضلعی انتظامیہ

  



 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلعی انتظامیہ نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے روٹ تبدیل کرنے کی درخواست کردی جسے طاہرالقادری نے مسترد کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے عوامی تحریک کے سربراہ سے رابطہ کرکے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث روٹ میں تبدیلی کی جائے تاہم طاہر القادری نے انکی یہ درخواست مسترد کر دی ۔ طاہر القادری کا موٹر وے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور کا سفر جاری ہے جہاں وہ مینار پاکستان گراﺅنڈ میں عوامی تحریک کے جلسے سے خطاب کرینگے۔

مزید : لاہور