اویس مظفر ٹپی کا ایدھی سنٹر کا دورہ،ڈکیتی کے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی

اویس مظفر ٹپی کا ایدھی سنٹر کا دورہ،ڈکیتی کے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ...
اویس مظفر ٹپی کا ایدھی سنٹر کا دورہ،ڈکیتی کے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی

  



کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایدھی سنٹر میٹھا در میں ڈکیتی کے بعد سندھ کے صوبائی وزیر اویس مظفر ٹپی نے ایدھی سنٹر کا دورہ کیا اور معروف سماجی رہنماءعبدالستار ایدھی سے ملاقات بھی کی۔اویس مظفر ٹپی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر انہوں نے ایدھی سنٹر کا دورہ کیا ہے اور ڈکیتی سے متعلق تفصیلات بھی لی ہیں۔عبدالستار ایدھی کو انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کا یقین دلایا اور ایدھی سنٹر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا حکم بھی دیا۔یاد رہے اس واقعے کے بعد آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کھارا در کو معطل کر دیا ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں