مڈ ٹرم الیکشن نظر نہیں آ رہے : چوہدری شجاعت حسین

مڈ ٹرم الیکشن نظر نہیں آ رہے : چوہدری شجاعت حسین
مڈ ٹرم الیکشن نظر نہیں آ رہے : چوہدری شجاعت حسین

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے دیئے ہوئے فارمولے میں لچک پیدا کر دی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ملک میں مڈ ٹرم الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ہمارے نزدیک پہلے بلدیاتی انتخابات ہونے چاہیئں۔طاہر القادری سے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ان سے اختلاف ہوتا تو لاہور جلسے میں شریک نہ ہوتا،ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔یاد رہے اسلام آباد دھرنے سے قبل ان کا مطالبہ وزیر اعظم سے استعفٰی لینا تھا لیکن اب اس میں بھی لچک پیدا کرتے ہوئے صرف وزیر اعلٰی پنجاب کے استعفٰی پر اکتفا کیا ہے۔جبکہ دوسری جانب عمران خان بلدیاتی انتخاب ہونے کی صورت میں بھی وزیر اعظم نواز شریف کے استعفیٰ کی بات کر رہے ہیں .یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چوہدری شجاعت حسین وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کی بات کرتے نہ تھکتے تھے جبکہ انہوں نے ہی عمران خان کوبھی اس نقطہ پر بہت قائل بھی کیا تھا اور ہر طرح کے تعاون کا یقین بھی دلایا تھا۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...