دھرنے والوں نے سیاست کو ملکی مفاد پر ترجیح دی: پرویز رشید

دھرنے والوں نے سیاست کو ملکی مفاد پر ترجیح دی: پرویز رشید
دھرنے والوں نے سیاست کو ملکی مفاد پر ترجیح دی: پرویز رشید

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وفاقی دارلحکومت میں جاری دھرنوں کی وجہ سے ملکی ترقی کا سفر رکا ہوا ہے ، ملکی معیشت متاثر ہوئی ہے اور انہی دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ پاکستان بھی ملتوی ہوا۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دھرنے دینے والوں نے سیاست کو ملکی مفاد پر ترجیح دی ہے مگر کیا ہی اچھا ہوتا اگر طاہر القادری اور عمران خان چینی سفیر سے کہتے کہ ہم دھرنے ختم کر رہے ہیں ، چینی صدر اپنا دورہ ملتوی نہ کریں۔

مزید : قومی


loading...