عوامی تحریک کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے،تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش

عوامی تحریک کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے،تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش
عوامی تحریک کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے،تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش

  



لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان معمولی بات پر دست و گریبان ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک آج مینار پاکستان لاہور میں اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور کارکنان کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔جلسے میں بد نظمی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان ایک دوسرے کو آگے پیچھے کرنے کی بات پر آپس میں لڑ پڑے۔کارکنان دو گروہوں میں تقسیم ہو گئے اور ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔کچھ ہی دیر میں وہاں موجود انتظامیہ کے لوگوں نے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔واضح رہے یہ جھگڑے کا واقعہ ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد سے چند لمحے پہلے پیش آیا´۔

مزید : لاہور /اہم خبریں