وہ پنڈت جس کے خواب نے بھارتی حکومت کے کروڑوں روپے ضائع کرادئیے

وہ پنڈت جس کے خواب نے بھارتی حکومت کے کروڑوں روپے ضائع کرادئیے
وہ پنڈت جس کے خواب نے بھارتی حکومت کے کروڑوں روپے ضائع کرادئیے

  



نیو دہلی(نیوز ڈیسک) سوامی سوبھن سرکار جس کا ایک خواب تھا لیکن اس کو سٹیو جابس کے بتائے ہوئے تخیلاتی خوابوں سے تعبیرمت کیجئے جن کے بارے میں اس نے ہمیں آگاہ کیا تھا۔ سوبھن سر کا کا خواب ایک مرحوم شہزادے کے بارے میں تھا جس نے ٹیمپل کمپلیکس میں خفیہ سونے کے متعلق اسے بتایا تھا ۔ خواب میں آنے والا شخص رام بخش سنگھ تھا جسے 1857ءکی جنگ آزادی میں حصہ لینے کی پاداش میں انگریزوں نے پھانسی پر چڑھا دیا تھا۔ سرکار سوبھن سنگھ کا کہنا تھا کہ رام بخش سنگھ نے اسے اتر پردیش کے نیچے ہزاروں ٹن سونے کی موجودگی کی اطلاع دی تھی جس سے انڈیا ورلڈبنک سے لیا لاکھوں ڈالر کاقرض چکا سکتا ہے ۔جس پر بھارتی جیالوجیکل سروے آف انڈیا کے محکمے کی طرف سے اس جگہ کی کھدائی شروع کی گئی جسے دیکھنے ایک بڑا مجمع اکٹھا ہو گیا لیکن بد قسمتی سے زمین سے کوئی سونا برآمد نہ ہوا ۔ماہرین ارضیات نے دعویٰ کیا کہ انہیں دوران کھدائی کوئی ایسی دھات نہیں ملی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...