قادری کے اعداوشمار غلط، بجلی کی قیمت میں اضافہ عبوری حکومت نے کیا: خواجہ آصف

قادری کے اعداوشمار غلط، بجلی کی قیمت میں اضافہ عبوری حکومت نے کیا: خواجہ آصف
قادری کے اعداوشمار غلط، بجلی کی قیمت میں اضافہ عبوری حکومت نے کیا: خواجہ آصف

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طاہر القادری درست اعدادو شمار نہیں رکھتے، انہیں چاہئے کہ خطاب سے قبل کم از کم حقائق سے آگاہی حاصل کر لیا کریں، انہیں معلوم نہیں ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہماری حکومت نے نہیں بلکہ عبوری حکومت نے کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کے لئے بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، قیمت میں اضافہ صرف 200 سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے پر لاگو ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں 67 فیصد صارف تو 200 یونٹس سے کم بجلی ماہانہ استعمال کرتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...