برقعہ اوڑھے خاتون سڑک پر نشے میں چور ایک تصویر جس نے سعودی عرب میں ہنگامہ برپا کر دیا
جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ میں سڑک کنارے شراب کے نشے میں دھت ایک خاتون بے سدھ پڑی تھی۔ کسی غیرملکی نے اس کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو آن کی آن میں اس قدر پھیل گئی کہ انٹرنیٹ صارفین کا دنیا بھر سے اس پر ردعمل آنے لگا۔صارف کا دعوی ہے کہ خاتون کی ایسی حالت شراب نوشی کی وجہ تھی.سعودی شہریوں پر شراب نوشی کا الزام پہلی مرتبہ نہیں لگایا گیا بلکہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کی طرف سے وقتاً فوقتاً ایسے انکشافات کیے جاتے رہے ہیں جن میں وہ سعودی باشندوں کی ان پرتعیش پارٹیوں کا احوال بیان کرتے ہیں۔
بی بی سی، سنڈے مرر اور دی گارڈین نے اپنی اپنی رپورٹس میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے حوالے سے الزام لگایا ہے کہ سعودی شہریوں کی بڑی تعداد شراب نوشی کرتی ہے۔ رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ بعض سعودی خواتین اپنے استعمال کے لیے گھر میں ٹماٹروں سے شراب بنانے میں مہارت رکھتی ہیں ۔ سعودی عرب میں ولایتی برانڈ کی شراب کی بوتل 1500ریال(تقریباً42ہزار روپے)میں ملتی ہے جبکہ مقامی سطح پر پیدا ہونے والی شراب کی بوتل 100ریال (تقریباً2800روپے)میں بھی دستیاب ہے۔
دبئی میں پاکستانی ڈرائیور کی 9سالہ لڑکی سے انتہائی گھٹیاحرکت، معاملہ عدالت پہنچ گیا
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں غیرملکیوں کے کمپاﺅنڈز کسی تفریحی مقام کا منظر پیش کرتے ہیں جہاں آس پاس کے سعودی باشندے بھی شراب نوشی کے لیے آتے ہیں۔
