جہاز پر سفر کے دوران آپ ساتھ والی سیٹ خالی کیسے رکھ سکتے ہیں؟ انتہائی دلچسپ طریقہ جانئے

جہاز پر سفر کے دوران آپ ساتھ والی سیٹ خالی کیسے رکھ سکتے ہیں؟ انتہائی دلچسپ ...
جہاز پر سفر کے دوران آپ ساتھ والی سیٹ خالی کیسے رکھ سکتے ہیں؟ انتہائی دلچسپ طریقہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک)طویل فضائی سفر کے دوران اگر آپ کے ساتھ والی سیٹ خالی ہو تو اس کا لطف ہی اور ہے کیونکہ آپ اپنی مرضی سے کھل کر بیٹھ سکتے ہیں اور سیٹ سے اٹھنے اور واپس آنے کے دوران کوئی رکاوٹ بھی پیش نہیں آتی، لیکن ایسا اتفاق تو شاید ہی کبھی ہو کہ آپ کو ساتھ والی سیٹ خالی مل جائے۔ اگرچہ یہ بات بظاہر ناممکن نظر آتی ہے مگر ایک آسان سی ترکیب استعمال کرتے ہوئے آپ اسے باآسانی ممکن بناسکتے ہیں۔

ہوائی جہاز میں سفر کے دوران کبھی بھی اوپر لگا اے سی وینٹ بند نہ کریں کیونکہ۔۔۔ ماہرین نے خبردار کردیا
اخبار ڈیلی سٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق اگر آپ دو افراد سفر کر رہے ہیں تو اس ترکیب کے استعمال کے لئے آپ کو وہ اکٹھی تین سیٹیں ڈھونڈنا ہوںگی کہ جن کی بکنگ ابھی نہ ہوئی ہو۔ آپ درمیان والی سیٹ کو چھوڑ کر باقی دونوں بک کروا لیں۔ عموماً ہوتا یہ ہے کہ مسافر درمیان والی سیٹ بک کروانے سے ہر ممکن پرہیز کرتے ہیں اور یوں اس بات کا امکان بڑھ جاتا ہے کہ آپ کی دو سیٹوں کے درمیان والی سیٹ خالی ہی رہے گی۔ اگر آپ اکیلے سفر کررہے ہیں تو بھی درمیان والی سیٹ چھوڑ کر باقی دو میں سے جو بھی دستیاب ہو بک کروا لیں، کیونکہ آپ کے بعد جو بھی سیٹ بک کروائے گا وہ درمیان والی سیٹ سے بچنے کی کوشش کرے گا، اور اس صورت میں بھی امکان ہے کہ درمیان والی سیٹ خالی رہ جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -