اگر آپ بیکنگ سوڈا والے والے پانی میں 20منٹ تک اپنے ہاتھ ڈبوئیں گے تو ایسی جادوئی تبدیلی آئے گی کہ آپ روزانہ یہ کام کرنے لگیں گے

اگر آپ بیکنگ سوڈا والے والے پانی میں 20منٹ تک اپنے ہاتھ ڈبوئیں گے تو ایسی ...
اگر آپ بیکنگ سوڈا والے والے پانی میں 20منٹ تک اپنے ہاتھ ڈبوئیں گے تو ایسی جادوئی تبدیلی آئے گی کہ آپ روزانہ یہ کام کرنے لگیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) ہمارے باورچی خانے میں موجود بیکنگ سوڈاانتہائی معمولی قیمت میں مل جاتا ہے لیکن اس کے فوائد ان گنت ہیں۔دانتوں کی صفائی سے لے کر کیل مہاسوں کو ٹھیک کرنے کے لئے اس کا استعمال کیا جاتا ہے،اسے اگر ناخنوں پر لگایا جائے تو آپ کو اس کا شاندار فائدہ حاصل ہوگا۔اگر آپ کے ناخنوں پر فنگس ہے اور آپ اس کی وجہ سے پریشان ہیں تو تھوڑا سا بیکنگ سوڈا ناخنوں پر لگائیں اور کسی برش سے صاف کریں،آپ دیکھیں گے کہ ناخن چمک جائیں گے۔آئیے آپ کو بیکنگ سوڈا کے دیرگر فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔

اپنے شیمپو میں یہ چیز ملائیں اور گرتے بالوں کو ہمیشہ کیلئے بھول جائیں
*اگر آپ بھاری ورزش کرنے کے بعد تھکاوٹ کا شکا ر ہیں توایک گلاس پانی میں ایک چمچ سوڈا ملاکر پینے سے آپ کو کافی سکون ملے گا۔
*اگر آپ کو ہاتھوں اور پاﺅں میں خارش یا سوزش ہے تو تین بڑے چمچ بیکنگ سوڈا،ایک بڑا چمچ نمک، پیپرمنٹ آئل کو پانی میں مکس کریں اور اپنے ہاتھ اور پاﺅں اس میں 20منٹ تک بھگوئیں۔آپ دیکھیں گے کہ خارش، بدبو اور سوزش ختم ہوجائے گی۔
*اگر آپ کی سانسوں سے بدبو آتی ہے تو بیکنگ سوڈا کو پانی میں حل کرکے اس پانی سے غرارے کریں۔
*دانتوں کو چمکانے کے لئے بیکنگ سوڈا کو برش پر ڈالیں اور دانتوں پر رگڑیں،دانت موتی کی طرح چمک جائیں گے۔
*کیل مہاسوں کے لئے بیکنگ سوڈا کو پانی میں ملاکر ایک پیسٹ بنائیں اور اسے کیل مہاسوں پر لگائیں، آپ کی جلد صاف ہوجائے گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -