زونگ کے' نئی امید' رضاکاروں کا ایس او ایس ویلیج کا دورہ

زونگ کے' نئی امید' رضاکاروں کا ایس او ایس ویلیج کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر) زونگ کے' نئی امید' رضاکاروں نے حال ہی میں ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا اور وہاں مقیم 2005 کے اندوہناک زلزلے سے متاثر ہونے والے بچوں کے ساتھ ایک بھرپور دن گزارا۔8 اکتوبر2005 کا زلزلہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین زلزلہ تھا جس میں 100,000 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ35 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔حکومتی اعدادو شمار کے مطابق 19,000 بچے اس زلزلہ میں ہلاک ہوئے جن میں سے زیادہ تر اس وقت اپنے سکولوں میں موجود تھے۔اس سانحہ کی 11 ویں برسی کے موقع پر زونگ کے' نئی امید' رضاکاروں نے نہ صرف دعائیہ تقریب میں شرکت کی بلکہ ان میں تحائف تقسیم کیے ، ان کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اورمتعدد تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔اپنے ایک روزہ دورے میں رضاکاروں نے بچوں کے کلاس رومز کو بھی خوبصورتی سے سجایا جسے ایس او ایس ویلیج کے بچوں نے بے حد سراہا۔تمام دن ایس او ایس ویلیج میں ایک میلے کا سماں رہا اور جس سے بچے خوب محظوظ ہوئے۔واضح رہے کہ زونگ نے گزشتہ سالوں سے اپنی سماجی ذمہ داریوں کا ادراک رکھتے ہوئے اس ضمن میں اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔اسی حوالے سے زونگ نے ملک بھر کے اپنے ملازمین کیلئے ' ایک نئی امید' کے نام سے رضاکار پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت پُر عزم ملازمین پر مشتمل ایک ٹیم تیار کی گئی ہے جو متعدد شہری و معاشی مقاصد کیلئے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔
زونگ کا عزم ہے کہ ' ایک نئی امید'کے تحت ملک بھر میں سماجی خدمات کے دائرے کو مزید وسعت دیتے ہوئے تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور معاشی خود مختاری کے بڑے پروگرام شروع کیے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ ایک منظم طریقے سے قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی، یتیم بچوں اور بچیوں کی کفالت، ذہنی و جسمانی معذوروں کی معاونت سمیت متعدد منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔آنے والے دنوں میں اس پروگرام کے دائرے کو مزید وسیع کیا جا ئے گا۔

مزید :

کامرس -