نیو کیم فرنچائز نیٹ ورک کی پہلی کانفرنس پی سی بھوربن میں منعقد ہوئی

نیو کیم فرنچائز نیٹ ورک کی پہلی کانفرنس پی سی بھوربن میں منعقد ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) نیوکیم فرنچائز نیٹ ورک کی’’ پہلی کانفرنس اور میگا لکی ڈرا ایونٹ ‘‘پرل کانٹی نینٹل بھوربن میں منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے نیوکیم فرنچائزی اور ٹیم ممبرز نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس کے پرمسرت موقع پر چیئرمین خواجہ ریاض حسین صدیقی نے بزنس پارٹنرز کو خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے نیوکیم فرنچائز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوالٹی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ہمیشہ معیاری پراڈکٹس اور سروسز فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسی محنت اور لگن سے اگر آپ زرعی شعبہ کی خدمت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہے تو نہ صرف نیوکیم فرنچائز نیٹ ورک انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کرے گا بلکہ اس سے ملکی زراعت کو استحکام بھی ملے گا۔ نیوکیم فرنچائز نیٹ ورک کے جنرل منیجر شوکت ہاشمی نے موجودہ زرعی صورت حال اور Opportunities پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم موجود مشکل صورت حال کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک بہتر سمت کی جانب گامزن ہیں۔ بزنس منیجر فواد نقوی نے Business Strategies اور گندم کی فصل کے حوالے سے اپنا ایکشن پلان پیش کیا۔تقریب کی خاص بات میگا لکی ڈرا تھا جس میں کروڑوں روپے کے بے شمار انعامات تقسیم کئے گئے۔ بمپر پرائز ٹویوٹا کرولا XLIکے لکی ونر خان
ٹریڈرز کچا کھوہ (اختر خان)جبکہ 5لاکھ روپے کیش پرائز کے لکی ونر خان زرعی کارپوریشن خانیوال (غفار خان) اور پنور پیسٹی سائیڈ دادو سے (حضور بخش) لکی ونر بنے۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے ٹیم ممبران اور نیوکیم فرنچائزز میں ایوارڈز اور کیش انعامات تقسیم کئے گئے۔

نیوکیم فیملی کی جانب سے چیئرمین خواجہ ریاض حسین صدیقی کوبیسٹ وژنری لیڈر شپ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مزید :

کامرس -