گوجرانوالہ چیمبر کا ریفنڈز کی مد میں خطیر رقم کی واپسی کا وزیرتجارت کے بیان کا خیر مقدم

گوجرانوالہ چیمبر کا ریفنڈز کی مد میں خطیر رقم کی واپسی کا وزیرتجارت کے بیان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سعید احمد تاج ،سینئر نائب صدر شیخ عبدالرؤف اور نائب صدر کامران خالد بٹ نے مشترکہ بیان میں کامرس منسٹر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے بیان کے مطابق انہوں نے بزنس کمیونٹی کو یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت نے کاروباری افراد کے ریفنڈز کیسز نمٹانے کیلئے ایک خطیررقم ریفنڈز کی مد میں بزنس کمیونٹی کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر جلد ہی عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔صدر چیمبر نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ کاروباری افراد کی مشکلات کے ازالہ کیلئے اس طرح کے مثبت فیصلے کرتی رہے تاکہ ملک میں کاروبارچلیں اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے وسیع تر مفاد میں فوری طور پر ٹیکس فرینڈلی پالیسیاں بھی مرتب کرے ۔تاکہ موجودہ ٹیکس دہندگان کو مزید ٹیکسوں کا بوجھ برداشت نہ کرنا پڑے۔یقیناًحکومت کے ایسے اقدامات سے ٹیکس نیٹ میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ پہلے سے ٹیکس گزار کو مزید ٹیکس کا بوجھ بھی برداشت نہیں کرنا پڑے گا۔ٹیکس ریونیو جتنا زیادہ اکٹھا ہو گا ملک اتنا ہی تیزی سے ترقی کیطرف گامزن ہوگا۔

مزید :

کامرس -