ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی ایک ہوجائیں گی: سلیم شہزاد

ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی ایک ہوجائیں گی: سلیم شہزاد
ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی ایک ہوجائیں گی: سلیم شہزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی متحدہ الطاف حسین کے سابق قریبی ساتھی سلیم شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی ایک ہوجائیں گی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور بہت جلد پاکستان آکر ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ بنوں گا۔ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی ایک ہونے والی ہیں اور اس حوالے سے سابق صدر پرویز مشرف اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہت جلد خوشخبری ملنے والی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -