دوسروں کو بچانے کیلئے جھوٹ بولنے پڑتے ہیں، عشرت العباد گورنر شپ خاموشی سے کریں : مصطفی کمال

دوسروں کو بچانے کیلئے جھوٹ بولنے پڑتے ہیں، عشرت العباد گورنر شپ خاموشی سے ...
دوسروں کو بچانے کیلئے جھوٹ بولنے پڑتے ہیں، عشرت العباد گورنر شپ خاموشی سے کریں : مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی ( پی ایس پی ) کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ گورنر سندھ عشرت العباد خان تمام لوگوں کیلئے دروازے کھلے رکھتے ہیں لیکن  ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، دوسروں کو بچانے کیلئے کچھ جھوٹ بولنے پڑتے ہیں انہیں اپنی گورنر شپ خاموشی سے کرنی چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل  کو انٹرویو دیتے ہوئے مصطفی کمال کا کہناتھا کہ عشرت العباد صحیح چیزوں کو ہونے سے روک رہے ہیں، گورنر سندھ اور بانی متحدہ نے کراچی میں کوئی کام نہیں ہونے دیا۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ فاروق ستار کے گھر جا کر ان سے بات کرنے کیلئے تیار ہو ں اگر فاروق ستار اپنا گھر بدل لیں تواور کسی سے کوئی دشمنی نہیں تو فاروق ستار سے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر سندھ لوگوں کو میرے خلاف بھڑکا کر میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔

مزید :

کراچی -