چار سال سے حکومتی امداد کا منتظر ہوں کسی نے پوچھا تک نہیں،ایم ریاض شوکی

چار سال سے حکومتی امداد کا منتظر ہوں کسی نے پوچھا تک نہیں،ایم ریاض شوکی
 چار سال سے حکومتی امداد کا منتظر ہوں کسی نے پوچھا تک نہیں،ایم ریاض شوکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی کے سینئیر اداکار ایم ریاض شوکی نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ میں چار سال سے حکومتی امداد کا منتظر ہوں مگر آج تک کسی نے نہیں پوچھا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھ سمیت بہت سارے سینئیر اداکارجنہوں نے پی ٹی وی کے سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں وہ اب غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ایم ریاض شوکی نے کہاکہ جو لوگ حکومتی امداد نہ ملنے پر مظاہرے کررہے ہیں وہ صاحب حیثیت اور ذاتی گھروں والے ہیں جبکہ مجھ سمیت سب غریب فنکار کرائے کے گھروں میں رہ رہے ہیں اس لیئے حکومت کو چاہیئے کہ سفارشی لوگوں کو جو ہر ماہ ایک بھاری رقم امداد کے نام پر وصول کررہے ہیں انہیں غریب فنکاروں کی لسٹ سے نکالا جائے اور جو مستحق ہیں ان کی مدد کی جائے ایم ریاض شوکی نے کہاکہ ہمیں دفتروں کے چکر لگواکر ٹرخا دیاجاتا ہے کہ آپکی فائل گئی ہوئی ہے جبکہ سفارشی لوگ جن کی فائلوں پر منسٹرزکی چٹیں لگی ہوتی ہیں وہ ہرماہ وظیفہ لے رہے ہیں۔
اس لیئے حکومت کو چاہیئے کہ اس اقباء پروری کو بند کرکے ہماری معاشی قتل عام ختم کیا جائے۔

مزید :

کلچر -