فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے بھی ٹی وی انڈسٹری والی حکمت عملی اپنانا ہو گی‘ زیبا بختیار

فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے بھی ٹی وی انڈسٹری والی حکمت عملی اپنانا ہو گی‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) سینئر اداکارہ و پروڈیوسر زیبا بختیار نے کہاہے کہ پاکستان کی ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری نے جس تیزی سے ترقی کی اس کی مثال نہیں ملتی ، فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے بھی ٹی وی انڈسٹری والی حکمت عملی اپنانا ہو گی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ک پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہمارے ملک میں ٹیلی ویژن انڈسٹری نے جس تیزی سے ترقی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہمارے ٹیلی ویژن ڈراموں نے بھارتی ٹی وی ڈراموں کے سحر کو جس طرح ختم کیا ۔اس میں ہمارے ٹیلی ویژن کے پروڈیوسر ڈائریکٹر اور رائٹر کا کردار اہم ہے ۔
زیبا بختیار نے کہا کہ ٹیلی ویژن کی طرح فلم انڈسٹری میں بھی ایسے ہی موضوعات کی ضرورت ہے تاکہ ہم پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بنا سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر فلم انڈسٹری کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

مزید :

کلچر -